بھوبنیشور ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم میں اس کے اختیار کردہ موقف کی امریکہ نے مخالفت نہیں کی ہے۔ غذائی سبسیڈیز دیئے جانے پر ہندوستان نے جو موقف اختیار کیا ہے اس کی امریکہ نے قطعی طور پر مخالفت نہیں کی بلکہ ہندوستان کے نکتہ نظر کو سمجھنے کیلئے دیگر ممالک نے بھی دلچسپی دکھائی ہے۔ کامرس و صنعت کی وزیر نرملا سیتارامن نے ایک سمپوزیم کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔