بی بی کا علم جلوس کے راستوں کا تعین ‘ کمشنر پولیس کے احکام
حیدرآباد ۔ /2 نومبر (سیاست نیوز) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے یوم عاشورہ کے موقعہ پر پرانے شہر سے بی بی کا علم مرکزی جلوس کے موقعہ پر ٹریفک تحدیدات عائد کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔ بی بی کا الاوہ سمت جانے والی ٹریفک کا رخ سنار گلی ٹی جنکشن کی سمت کردیا جائے گا جبکہ گاڑیوں کو شیخ فیض کی کمان کی سمت جانے نہیں دیا جائے گا اور ٹریفک کو جبار ہوٹل کے قریب رخ موڑدیا جائے گا ۔ پرانی حویلی درشہوار ہاسپٹل سے آنے والی ٹریفک کا رخ پرانی حویلی چوراہے پیلی گیٹ کی سمت کردیا جائے گا اور جب مرکزی جلوس کے اعتبار چوک پہونچنے پر مٹی کا شیر سے آنے والی ٹریفک کو گلزار حوض اور مدینہ چوراہے و چارمینار کی سمت موڑدیا جائے گا جبکہ مغل پورہ واٹر ٹینک سے آنے والی ٹریفک کا رخ چوک میدان خان اور حافظ ڈنکا مسجد و بی بی بازار کی سمت کردیا جائے گا ۔ مرکزی جلوس عالیجاہ کوٹلہ پہونچنے پر ہمت پورہ چوراہے سے آنے والی ٹریفک کا رخ پنچ محلہ مغل پورہ فائر اسٹیشن کی سمت کردیا جائے گا ۔ جبکہ پرانے پل سے آنے والی ٹریفک کو چارمینار کی سمت نہیں بڑھنے دیا جائے گا اور اسے موتی گلی ، مٹی کا شیر اور چومحلہ پیالس خلوت کی سمت موڑدیا جائے گا ۔ شکر کوٹ سے آنے والی ٹریفک کا رخ گلزار حوض مٹی کا شیر اور گھانسی بازار کی سمت موڑدیا جائے گا ۔ مرکزی بی بی کا علم جلوس عالیجاہ کوٹلہ پہونچنے پر نئے پل سے آنے والی ٹریفک کا رخ مدینہ بلڈنگ سٹی کالج کی سمت کردیا جائے گا ۔ جلوس منڈی میرعالم پہونچنے پر چادر گھاٹ ، نور خاں بازار ، سالار جنگ میوزیم سے آنے والی ٹریفک کا رخ نیا پل کی سمت کردیا جائے گا ۔ جلوس الاوہ سرطوق پہونچنے پر چادر گھاٹ روٹری سے آنے والی ٹریفک کالی قبر شانتی لاج سے چادر گھاٹ برج کی طرف کردیا جائے گا ۔ گولی گوڑہ سے آنے والی ٹریفک کو عزا خانہ زہرہ کی سمت بڑھنے سے روک دیا جائے گا اور اس ٹریفک کے رخ کو سالارجنگ بریج افضل گنج کی طرف کردیا جائے گا ۔