عازمین حج 2014ء کو ضروری اطلاع

حیدرآباد۔ 18 اگست (پریس نوٹ) حج و عمرہ ٹورس آرگنائزرس ویلفیر اسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے عازمین حج 2014ء کو منسٹری آف ایکسٹرنل اَفیرس (ایم ای اے) کی جانب سے سال 2014ء میں مسلّمہ قرار دیا گیا ہے۔ ان ٹورس آپریٹرس کے صداقت نامے منسٹری آف ایکسٹرنل افیرس سے حاصل ہوچکے ہیں۔ اسوسی ایشن عازمین حج سے گزارش کرتی ہے کہ ایسے ٹورس آپریٹرس جو منسٹری کے مسلّمہ نہیں ہیں۔ ان کے ہاں حج کی بکنگ کروانے سے احتیاط برتیں۔ گزشتہ چند برسوں سے عازمین ایسے آپریٹرس کے ہاں بکنگ کروانے سے نہ صرف استحصال کا شکار ہوئے ہیں بلکہ حج جیسے اہم فریضہ سے بھی محروم ہورہے ہیں۔MEA سے Cat.-1 کیلئے 108/109 اور Cat.-II، 50 حجاج کرام کا کوٹہ منظور ہوچکا ہے۔ صداقت ناموں کی وصولی کے ساتھ ہی مسلمہ ٹورس آپریٹرس کی فہرست اس طرح ہے۔ Cat.-1 : مدینہ ٹورس اینڈ ٹراویلس، رزاق انٹرپرائزس ، عرفات ٹورس حج اینڈ عمرہ گروپ، الاعظم ٹورس اینڈ ٹراویلس، روئیال ٹراویلس اینڈ کارگو سرویسیس، الیٰسین ٹورس اینڈ ٹراویلس، آلٹن ٹراویلس اینڈ کارگو، گولڈن ٹراویلس، بسم اللہ ٹورس اینڈ ٹراویلس۔Cat.-2 : فضل حج گروپ ، ثناء ٹورس اینڈ ٹراویلس، ایرورلڈ ٹورس اینڈٹراویلس ، ایروونگس ٹراویلس اینڈ کارگو سرویسیس ، انعام ٹورس حج اینڈ عمرہ گروپ، ایم جی حج گروپ ، ہورایزن ٹراویلس پرائیوٹ لمیٹیڈ، الوطن ٹورس اینڈ ٹراویلس ، یونیک ٹراویلس، بکہ ٹورس حج اینڈ عمرہ سرویس سرویسیس ، الاقصیٰ ٹورس اینڈ ٹراویلس ، ایروائس ٹراویل اینڈ فاریکس پرائیویٹ لمیٹیڈ، گولڈن وینگس ٹراویل سرویسیس ، المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس، اَمینہ ٹورس اینڈ ٹراویلس (اننت پور)، الفوزان حج ٹورس اینڈ ٹراویلس (نیلور)، اکبر ٹراویل سرویسیس (چتور)، آر کے حج و عمرہ ٹراویلس، التوحید ٹورس اینڈ ٹراویلس فار حج اینڈ عمرہ (ہندوپور)، الاشرف ٹورس اینڈ ٹراویلس، قومی ٹورس اینڈ ٹراویلس (کڑپہ) شامل ہیں۔