عازمین حج کے لیے حج کمیٹی کے مرکزی تربیتی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کے لیے مرکزی تربیتی اجتماعات دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے مختلف مقامات میں منعقد ہوں گے ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ علماء و مشائخ ماڈل اور چارٹ کی مدد سے فضائل و مناسک حج و عمرہ کی وضاحت کریں گے اور آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منورہ بیان کریں گے ۔ اس تربیتی اجتماعات میں سفر حج ، کسٹمس وغیرہ سے متعلق اہم امور کی وضاحت کی جائے گی ، احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ ہوگا اور احرام کی شرائط بیان کی جائیں گی ۔ خانگی ٹور آپریٹرس کے ذریعہ جانے والے عازمین حج بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی نے عازمین حج سے شرکت اور استفادہ کی اپیل کی ہے ۔ اجتماعات 24 اگست جامع مسجد اعظم پورہ نزد چادر گھاٹ ، 31 اگست مسجد حسینی وجئے نگر کالونی اور 7 ستمبر مسجد ٹیک بغدادی نامپلی مقرر ہے ۔۔

تلنگانہ اسٹیٹ کے تمام ائمہ و موذنین سے اپیل
حیدرآباد /20 اگست ( راست ) تلنگانہ کے تمام اضلاع اور چھوٹے گاؤں میں جتنی بھی مسجدیں ہیں ۔ وقف کے تحت غیر وقف تمام ائمہ و موذنین سے گذارش ہے وہ اپنے مسجد اپنا نام شناختی کارڈ کی زیراکس کاپی دو عدد فوٹو کے ساتھ صرف 5 روپئے کے پوسٹل لفافے میں درج کرکے ذیل پتہ پر روانہ کریں تاکہ تمام ائمہ و موذنین ٹی آر ایس گورنمنٹ وقف بورڈ سے ہر مہینہ تنخواہ مقرر کر رہے ہیں انشاء اللہ جلد از جلد تمام ریاست تلنگانہ کے مساجدوں کے ائمہ و موذنین کو تنخواہ دی جائے گی جس کا پتہ آل انڈیا مرکزی کونسل ائمہ مساجد ،مون راک اپارٹمنٹ 10-4-34، A بلاک فلیٹ نمبر 401 ہمایوںنگر مانصاحب ٹینک حیدرآباد مقرر ہے ۔