عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمود علی افتتاح کریں کے: پروفیسر ایس اے شکور کا اعلان
حیدرآباد 26 جولائی (پریس نوٹ ) شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کیلئے پیر 27 جولائی سے تین روزہ ٹیکہ اندازی کیمپ کا حج ہاوم نامپلی میں آغاز ہوگا۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محبوب علی اس کیمپ کا 27 جولائی کو 11 بجے دن حج ہاوز میں افتتاح انجام دیں گے ۔ عازمین حج کو حج گائیڈز بھی سربراہ کئے جائیں گے ۔ متعلقہ رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب سید عمر جلیل ‘ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود جناب محمد جلال الدین اکبر ‘ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن ڈاکٹر کے امریندر ریڈی مہمانان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریںگے ۔ ٹیکہ اندازی کیمپ کیلئے شہر کے علاوہ دونوں ریاست تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں وسیع پیمانہ پر انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس مرتبہ تمام عازمین حج کو تین قسم کی ٹیکہ اندازی ہوگی۔ ایک گردن توڑ بخار ‘دوسرے موسی انفلوئنزا کی ٹیکہ اندازی اور تیسرے اورل پولیو ڈراپس‘اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکو رنے بتایا کہ ٹیک اندازی کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف پریوینٹیو میڈیسن اور پرنسس اسری ہاسپٹل کی میڈیکل ٹیمیں تعینات رہیں گی ۔ گردن توڑ بخار اور موسمی انفلوئنزا کے ٹیکے چینائی سے حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ یہ ٹیکے کافی قیمتی ہوتے ہیں اور عازمین حج کیلئے لازمی ہیں جو اسٹیٹ حج کمیٹی کے منتخب عازمین کو مفت لگائے جاتے ہیں ۔ عازمین حج کی سہولت کیلئے ٹیکہ اندازی کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے اور عازمین سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پرسکون انداز میںٹیکے لینے کیلئے حج کمیٹی کے اسٹاف اور والینٹرز سے تعاون کریں۔ ٹیکہ اندازی کاپروگرام حسیب ذیل ہے ۔ پیر 27 جولائی کور نمبر ایک تا 1500‘ منگل 28 جولائی کور نمبر 1501 تا 3500‘ چہارشنبہ 29 جولائی کور نمبر 3501تا 7000 تفصیلات کیلئے دفتر حج کمیٹی واقع حج ہاوز نامپلی ‘ حیدرآباد فون نمبر 040-23298793 پر ربط پیدا کریں۔