عازمین حج کیلئے مفت دوروزہ آئی کیمپ

حیدرآباد۔27جولائی(پریس نوٹ) عازمین حج کیلئے منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل مہدی پٹنم کی جانب سے28اور29جولائی کو مفت آئی کیمپ صبح 9 تا 5 بجے شام منعقد کیا جارہا ہے۔اس کیمپ میں ڈاکٹر ہدایت اللہ خان ماہر امراض چشم اور ڈاکٹر سارہ سلطانہ عازمین حج کے آنکھوں کا معائنہ کریں گے۔کیمپ میں مفت آنکھوں کے معائنہ کے علاوہ ضرورت مند مریضوں کو مفت عینکیں اور دوائیاں بھی دی جائیں گی۔ عازمین حج سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس کیمپ سے استفادہ کریں اور شخصی طورپر اپنے نام و تفصیلات منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل روبرو ہمایوں نگر پولیس اسٹیشن لین ‘ ہمایوں نگر مہدی پٹنم پر24جولائی سے 27 جولائی کی شام 5 بجے تک درج کروالیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات9347328390 – 9848091273 – 9290714158 پرربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔