عازمین حج کیلئے حج کمیٹی کا آج تربیتی اجتماع

حیدرآباد ۔ 19 جولائی (پریس نوٹ) اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیراہتمام عازمین حج کیلئے اتوار 20 جولائی کو عابد فنکشن ہال بوگل کنٹہ تلک روڈ میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع منعقد ہوگا۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے اور عازمین حج کو سفر حج کی تیاریوں کے تعلق سے ضروری امور سے واقف کروائیں گے۔ مولانا مفتی محمد امجد فضائل و مناسک حج و عمرہ اور مولانا مفتی حسام الدین آداب زیارت روضہ نبوی ﷺ مدینہ منورہ کے علاوہ سفر حج سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے۔ احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کی شرائط سے واقف کروایا جائے گا۔ تمام عازمین حج سے ان اجتماعات میں شرکت اور استفادہ کی اپیل کی گئی ہے۔ خواتین کیلئے پردہ کا خصوصی انتظام رہے گا۔