حیدرآباد۔/26جولائی، ( پریس نوٹ ) اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے اتوار 27جولائی کو جامع مسجد دارالشفاء میں عازمین حج کا تربیتی اجتماع منعقد ہوگا۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے اور عازمین حج کو سفر حج کی تیاریوں کے تعلق سے ضروری امور سے واقف کروائیں گے۔ علماء کرام ، فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منور کے علاوہ سفر حج سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے۔ احرام باندھنے کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا اور اس کی شرائط سے واقف کروایا جائے گا۔ خواتین کیلئے پردہ کا خصوصی انتظام رہے گا۔