حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کے لیے تربیتی اجتماع اتوار 22 جولائی کو 10 تا 4 بجے دن جامع مسجد حسینی وجئے نگر کالونی نزد آئی ٹی آئی گلڈ منعقد ہوگا ۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خاں صدارت کریں گے ۔ اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور سفر حج ، مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند و حکومت سعودی عربیہ کی نئی ہدایات اور روانگی کے شیڈول سے متعلق ضروری امور سے واقف کروائیں گے ۔ مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صدر مجلس تحفظ ختم نبوت اور مولانا مفتی تجمل حسین فضائل و مناسک حج و عمرہ اور آداب زیارت روضہ نبوی بیان کریں گے ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سمجھایا جائے گا اور اس کی شرائط بیان کی جائیں