عارضی رجسٹریشن پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

تلنگانہ میں 52 ہزار گاڑیوں کی موجودگی ، محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس کا سخت موقف
حیدرآباد 2 جنوری (سیاست نیوز ) حادثات کے مقدمات کی یکسوئی اور محکمہ جاتی مسائل کی یکسوئی کیلئے روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی اور محکمہ پولیس نے مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ امکان ہے کہ پہلے مرحلہ کے تحت ایسی گاڑیوں کے خلاف کارروئی کرنے کی جائے گی جو صرف ٹی آر نمبر پر موجود ہیں اور انہو ںنے ابھی تک اپنی گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں کروایا ۔ محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ ریاست میں تقریبا 52 ہزار ایسی گاڑیاں پائی جاتی ہیں جنہو ںنے ابھی تک اپنی گاڑیوں کا رجسٹریشن نہیں کروایا اور یہ تمام کی تمام گاڑیاں سڑک پر چلائی جارہی ہیں ۔ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی ذرائع کے مطابق 52,205 ایسی گاڑیاں ہیں جو بغیر رجسٹریشن کے چلائی جارہی ہیں اور یہ ساری ٹی آر نمبرپر پائی جاتی ہیں ۔ جبکہ آر ٹی اے شرائط و قوانین کے مطابق گاڑی خریدنے کے اندرون ایک ماہ رجسٹریشن کروانا ضروری ہے اور رجسٹریشن کا نہ کروانا سراسر محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ایسی گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے جاسکتے ہیں بلکہ آر ٹی اے اور پولیس محکموں نے مشترکہ کارروائی انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ نہ صرف رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کیا جاسکے ساتھ ہی ایسے واقعات اور حادثات کی یکسوئی میں مشکلات کا تدارک کیا جاسکے ۔ پولیس ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کے اشترک سے اپنا کام تکمیل کرنا چاہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تقریبا 52ہزار سے زائد ایسی گاڑیاں جن کے مالکین نے رجسٹریشن نہیں کروایا ان میں اکثرت ٹو وہیلرس کی پائی جاتی ہیں اور تقریبا 45,763 ٹو وہیلرس گاڑیاں ایسی ہیں جو بغیر رجسٹریشن کے تلنگانہ ریاست میں گھوم رہے ہیں اس کے بعد بڑی تعداد ٹریکٹرس کی ہیں جن کی تعداد 4,491 بتائی گئی ہے اس طرح موٹر کار 876 بڑی ٹریکٹرس ٹرالے 876 میاکسی کیابس 201 آٹو رکشا 190 موٹر کیابس 60 اور دیگر گاڑیوں میں 876 شامل ہیں ۔ ایسے میں ان گاڑیوں کے رجسٹریشن اور حقیقی مالکین کی شناخت و پہچان پر ہر دو محکمہ توجہ دے رہے ہیں اور مشترکہ کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔