عادل آباد میں ماؤیسٹوں اور پولیس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

حیدرآباد 31 جولائی ( پی ٹی آئی ) پولیس اور ماؤیسٹوں کے مابین ضلع عادل آباد کے ایک جنگل میں فائرنگ کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میںکسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔ بیلم پلی کے اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس بھاسکر بھوشن نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جنگل میں ماویسٹوں کی عادل آباد کمیٹی کے کچھ ارکان کی نقل و حرکت دیکھی گئی ہے ۔ اس اطلاع پر پولیس نے تلاشی مہم شروع کی تھی ۔ ماؤیسٹوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ماؤیسٹ وہاں اپنے کٹ بیاگس چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں تلاشی مہم میں شدت پیدا کردی گئی ہے اور اضافی دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کاسی پیٹ اور تریانی منڈلوں میں تلاشی مہم جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پولیس کو نو کٹس دستیاب ہوئے ہیں۔