عادل آباد میں درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس

حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں موسم گرم اور خشک ہے جبکہ ضلع عادل آباد میں اعظم ترین درجہ حرارت 42.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے بموجب کئی مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا لیکن ریاست شدید گرمی کی لپیٹ میں نہیں ہے۔ نظام آباد میں درجہ حرارت 41.7 رہا جبکہ حیدرآباد میں یہ 40.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ بتایا جاتا ہے کہ آئندہ دو دن تک کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد اور بعض مقامات پر معمول سے 2 ڈگری زائد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر وائی کے ریڈی نے کہا کہ یہ گرمی کی لہر نہیں ہے۔