حیدرآباد۔/27جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بعض مقامات پر آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ہلکی سے اوسط بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پانچ دن موسم خشک رہے گا۔ ساحلی آندھرا، رائلسیما اور تلنگانہ میں درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی نہیں ہوگی۔ اقل ترین درجہ حرارت 16ڈگری سیلسیس نندی گاما میں ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ میں ایک یا دو مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں کسی قدر اضافہ کا امکان ہے جبکہ عادل آباد میں سب سے کم درجہ حرارت 17ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔