حیدرآباد۔/29نومبر، ( ایجنسیز) ماضی میںموسم کے اعتبار سے تلنگانہ کے کشمیر کی حیثیت سے معروف عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 6.8 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا ہے جو سارے ملک میں اس وقت سب سے کم ہے۔ ضلع عادل آباد میں گزشتہ چند دن سے درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ ہورہی ہے اور مقامی عوام کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ ضلع حکام کی جانب سے فراہم کردہ اطلاع کے بموجب آج مسلسل دوسرے دن درجہ حرارت 6.8 ڈگری سیلسیس رہا جبکہ اتوار کو یہ 7 ڈگری سیلسیس تھا۔ عادل آباد کے دور دراز کے علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے اور گھنے جنگلاتی علاقوں جیسے سرپور، اوٹنور، اندرویلی، جینور اور بازار ہتنور منڈلوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔