حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کے زیر اہتمام منتخب عازمین حج کا تربیتی اجتماع اتوار 14 جون کو 10-30 بجے دن تا 2 بجے دن عابڈز فنکشن ہال تلک روڈ بوگل کنٹہ میں منعقد ہوگا ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی صدارت کریں گے ۔ ممتاز علمائے کرام اور ماہرین فضائل و مناسک حج و عمرہ ، آداب زیارت روضہ نبویؐ مدینہ منورہ بیان کریں گے ۔ قرات کلام پاک اور نعت شریف سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ احرام باندھنے کا طریقہ سکھایا جائے گا ۔ سفر حج سے متعلق مختلف اہم امور کی تفصیلی وضاحت کی جائے گی ۔۔
آلیر فرضی انکاونٹر کے خلاف احتجاجی جلسہ ، جناب ابوعاصم اعظمی کی شرکت
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : آلیر فرضی انکاونٹر کے خلاف 12 جون جمعہ بعد نماز مغرب گورنمنٹ جونیر کالج چنچل گوڑہ گراونڈ پر مجلس بچاؤ تحریک کا مرکزی احتجاجی جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر قائم خاں صدر تحریک صدارت کریں گے ۔ جناب ابوعاصم اعظمی ایم ایل اے صدر سماج وادی پارٹی مہاراشٹرا مہمان خصوصی ہوں گے ۔ قائدین تحریک مخاطب کریں گے ۔ جب کہ جناب محمد مجید اللہ خاں فرحت کا خصوصی خطاب ہوگا ۔۔
سیاست ایمسیٹ کونسلنگ پروگرام ہفتہ کو صنعا گارڈن میں مقرر
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ’ ایمسیٹ کونسلنگ پروگرام ‘ ہفتہ 13 جون صبح دس بجے صنعا گارڈن فنکشن ہال سردار محل چارمینار پر رکھی گئی ہے ۔ امیدواروں کو ان کے رینک کے مطابق کس میں داخلہ ملے گا ۔ کونسلنگ کا طریقہ کار کیا ہے ۔ میناریٹی کا سرٹیفیکٹ بھی دیا جائے گا ۔ کونسلنگ کے مکمل طریقہ کار کے ساتھ تلنگانہ ایمسیٹ کی معلومات اور داخلہ کی مساعی کے لیے وقت پر شرکت کریں ۔۔