حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : انجمن محبان اردو آندھرا پردیش کے زیر اہتمام پانچواں عالمی مشاعرہ 18 جنوری کو للیتا کلا تھورانم باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہوگا جس میں اردو دنیا کے نامور شعراء کے علاوہ ریاست کے سرکردہ سیاسی و اعلیٰ ادبی و سماجی شخصیتیں شرکت کریں گی ۔
انجمن محبان اردو کی جانب سے حیدرآباد و دیگر مقامات پر اردو کاز کے لیے سرگرم اصحاب کی ہمت افزائی کے لیے جناب عابد علی خاں مرحوم جیسی عظیم شخصیت کے نام معنون کرتے ہوئے محب اردو ایوارڈ قائم کیا ہے اور گذشتہ بھی نامی گرامی اشخاص کو یہ ایوارڈس عطا کئے گئے ہیں ۔ اس سال چار ممتاز اشخاص جن میں کیپٹن پاونڈو رنگاریڈی ، جاوید عرشی ( اندور ) ، محمد تمیز الدین ، محمد اسماعیل الرب انصاری کو عطا کئے جائیں گے ۔ انجمن کی اس کوشش کو ہزاروں باذوق سامعین نے سراہا ہے اور یہ بڑا ادبی ایوارڈ شمار کیا جانے لگاہے ۔۔