انجمن محبان اُردو کا عالمی مشاعرہ
عابد علی خاں یادگار ایوارڈ تقریب جناب زاہد علی خاں صدارت کریں گے
حیدرآباد 30 جولائی (راست) انجمن محبان اُردو تلنگانہ کے زیراہتمام عالمی مشاعرہ اور عابد علی خاں یادگار ایوارڈ محب اُردو تقریب منعقد کی جائے گی۔ سید مسکن احمد کنوینر کے بموجب مشاعرہ میں امریکہ، پاکستان، قطر، کویت، دوبئی، ریاض وغیرہ سے شعراء شرکت کریں گے۔ پاکستان سے چار شعراء و شاعرات کو مدعو کیا گیا ہے جو عالمی مشاعروں میں بے حد پسند کئے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستان کے بھی نامور شعراء کو مدعو کیا گیا ہے۔ حیدرآباد اور اضلاع سے بھی چند منتخب شعراء مدعو ہوں گے۔ اس موقع پر عابد علی خاں یادگار ’’محب اُردو ایوارڈ‘‘ چار نمائندہ اشخاص کو بطور اعتراف خدمات عطا کئے جائیں گے۔ مشاعرہ کی صدارت جناب زاہد علی خاں کریں گے، جن کی انجمن کو ابتداء سے سرپرستی حاصل ہے۔ تاریخ اور مقام کا جلد اعلان کیا جائے گا۔