حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : محمد حبیب الرحمن کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام اردو امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء 30 جولائی2017 کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، تلنگانہ و آندھرا پردیش کے علاوہ دیگر پڑوسی ریاستوں میں بیک وقت منعقد ہوئے جس مراکز کے صدور و معتمدین اور منتظمین ، اساتذہ و ٹیچرز نے دلچسپی اور خوش اسلوبی سے اردو تعلیم کے بعد امتحانات میں شریک کروایا ۔ اس کے نتائج کا اعلان 40 چالیس یوم میں کیا جائے ۔ تمام طلبا ئوطالبات ، مرد و خواتین اور معذورین و مسلمہ غیر مسلمہ نے جو امتحان دیا وہ اپنے اپنے مراکز جہاں سے امتحان لکھا گیا ہے وہ اسی مرکز سے حاصل کریں ۔۔