سنٹرس اور تعلیم دینے والوں سے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ 3 مئی (سیاست نیوز) جناب محمد حبیب الرحمن کی کی اطلاع کے بموجب اردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر ریاستوں میں اردو زبان کی تعلیم کو عام کرنے کیلئے جو ادارے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں وہ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ادارہ سیاست کے زیراہتمام تین درجات کے امتحانات کی تیاری کے لئے ٹرسٹ کی جانب سے شائع کتابیں بلاقیمت حاصل کرکے تعلیم دے سکتے ہیں۔ امتحانات کی کوئی بھی فیس نہیں لی جائے گی۔ کامیابی پر سند دی جائے گی۔ ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے یہ امتحانات منعقد ہوں گے۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام جون 1994ء سے تعلیم اور امتحانات سال میں دو مرتبہ منعقد ہوا کرتے ہیں۔ آئندہ امتحانات 29 جون کو منعقد ہوں گے۔ گھروں پر اردو سیکھنے کے خواہشمند ٹرسٹ سے گھروں پر کتابیں لے جاکر اردو سیکھنے کے بعد قریبی سنٹر سے شریک امتحان ہوسکتے ہیں۔ انگلش میڈیم میں زیرتعلیم طلبہ استفادہ حاصل کریں۔ انشاء کامیاب کرنے کے بعد اردو ماہر میں داخلہ لیا جاکر آدھی فیس داخل کی جائے۔ ماہر کامیابی پر اردو عالم بعد اردو فاضل اول و دوم کے بعد بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی اور امبیڈکر یونیورسٹی کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ مل سکتا ہے۔ سی ڈی مفت حاصل کرکے امتحان میں بھی شریک ہوسکتے ہیں۔ فارم 15 جون تک خانہ پری کرکے داخل کردیں۔ دفتر سیاست سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن ملاقات کرکے سنٹر چلانے کے ذمہ دار ٹیچرز اور اساتذہ درخواست دے سکتے ہیں جن کو رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوگا۔ فون نمبرات 040-24744180 Ext.225 ، 9290680532 پر ربط قائم کریں۔