عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : محمد حبیب الرحمن انچارج اردو دانی سکشن کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) حیدرآباد کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 24 جنوری 2016 کو صبح 10 تا 1 بجے دن تحریری منعقد ہوں گے ۔ سوالات و جوابی بیاض ٹرسٹ کے دفتر سے جاری ہوں گے ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے صدر و معتمدین و انچارج صاحبان کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امتحان کے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 جنوری مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556260 پر ربط کریں ۔۔