حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جناب محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات منعقدہ 29 جولائی 2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع تلنگانہ و آندھرا اور دیگر پڑوسی ریاستوں کے صدور و معتمدین انچارج و ذمہ داران مراکز اپنے اپنے مراکز کے نتائج و اسناد ، روزانہ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے حاصل کرلیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 24744180 (ext-225) پر ربط کریں ۔۔