حیدرآباد ۔ 21 جولائی (راست) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو 29 جولائی 2018ء کو صبح 10 تا ایک بجے دن امتحانات اردو دانی، زبان دانی، انشاء شہر حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ 25 جولائی سے ہال ٹکٹس کی تقسیم ہوں گی۔ سنٹرس کے صدور، معتمدین ٹیچرس کے علاوہ ذمہ داروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دفتر ٹرسٹ سے حاصل کرلیں۔ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے انچارج سیکشن، جناب محمد حبیب الرحمن سے راست فون نمبرات 9553556260 ، Ext.225 24744114، 24744180 پر ربط کریں۔