عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات 29 جولائی کو شہر ، اضلاع اور بیرون ریاست مقرر

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : پروفیسر انور الدین کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو ، پنجہ گٹہ ، اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 29 جولائی 2018 بروز اتوار صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوں گے جس کے لیے 80510 شرکت فارم کی اجرائی عمل میں آئی اور کتابوں کی تقسیم بھی ہوگئی ہے ۔ توقع ہے کہ ایک لاکھ طلباء وطالبات ، بڑے مرد و خواتین ، مسلم و غیر مسلم لڑکے و لڑکیاں شریک امتحان ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابی بیاض اور ہال ٹکٹس جاری ہوں گے ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں 281 مراکز کا قیام عمل میں آیا تھا ۔ اضلاع تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 67 مراکز دیگر پڑوسی ریاستوں پر 16 مراکز قائم ہیں ۔ دفتر سیاست کی جانب سے ایک ٹیم نے مراکز کا جائزہ لیا جس میں قاری محمد دستگیر خاں ، جناب محمد خواجہ ، جناب محمد غوث الدین ، محترمہ بشریٰ سلطانہ ، ثمرین ظہیر شامل تھے ۔ مراکز کے اساتذہ و ٹیچر اردو لکھنے پڑھنے کی مشق کروا رہے ہیں ۔ شریک امتحان امیدواروں میں جوش و خروش ہے ۔ تمام مراکز کے ذمہ داروں کی جانب سے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کی خواہش پر ٹرسٹ 15 جولائی تک شرکت فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 040-24744109 (ext.225) پر ربط کریں ۔۔