حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : قاری محمد دستگیر خاں قادری ( ناظم ) کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو کے تعاون سے اردو امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء 28 جنوری 2018 بروز اتوار صبح 10 تا 1 بجے دن محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسین ؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ میں مقرر ہیں ۔ ہال ٹکٹس مراکز کو وصول ہوچکے ہیں ۔ روزانہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور مرد و خواتین جنہوں نے امتحانات میں شرکت کے لیے فارم داخل کیا وہ روزانہ 4 تا 8 بجے شام مراکز پر ہال ٹکٹس حاصل کرلیں ۔ امتحان کے اوقات صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہیں ۔ سرپرست طلبہ اپنے لڑکے و لڑکیوں کو وقت مقررہ سے 10 منٹ قبل سنٹر کو روانہ کریں ۔۔