عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات کے نتائج

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : جناب محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن اردو دانی کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات منعقدہ 14 جون 2015 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے اور اسناد کی بھی تقسیم 25 جولائی سے شروع ہوگی ۔ شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے سنٹر کے صدور و معتمدین اور ذمہ دار انچارج صاحبان روزانہ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے دن اپنے مرکز کے اسناد حاصل کرلیں اور آئندہ جنوری 2016 کے لیے مفت کتابیں اور فارم حاصل کر کے اپنے سنٹر کا نام درج کروالیں ، جن طلباء وطالبات نے انشاء میں کامیابی حاصل کی ہے وہ راست ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے امتحان ماہر میں نصف فیس داخل کر کے شریک ہوسکتے ہیں مزید تفصیلات 9553556260 ، 040-2474414 Ext.225 پر ربط کریں ۔۔