عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست) کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو کے امتحانات اردو دانی ، اردو زبان دانی ، انشاء کی تعلیم کے لیے شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں کے مختلف محلہ جات میں سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ جہاں مفت تعلیم اور بغیر فیس امتحان ہوں گے ۔ امتحانات 29 جنوری 2017 کو مقرر ہیں ۔ امتحان کے فارم 10 جنوری تک داخل کردیں ۔ مراکز کے صدر و معتمدین و ذمہ دار اصحاب جو انگلش میڈیم چلا رہے ہیں وہ اردو زبان سے واقف کروانے کے لیے خاص توجہ دیں اور دفتر ٹرسٹ سے روزانہ صبح 11 تا 5 بجے دن جناب محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن سے 040-24744109 (Ext.225) ۔ 9553556260 پر ربط کریں ۔۔