حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : قاری محمد دستگیر خاں قادری محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی بیرونی دبیر پورہ کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اردو امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء منعقدہ 5 جون 2016 کے اسناد مرکز کو وصول ہوچکے ہیں ۔ اسی طرح مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ کے مرکز کے بھی سناد حاصل ہوچکے روزانہ 4-30 تا 6-30 بجے شام اسناد حاصل کرلیں اور مزید جنوری 2017 میں ہونے والے امتحانات کے لیے کتابیں اور فارم مفت حاصل کریں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9292506139 پر ربط کریں ۔۔