عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے تین درجات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کے امتحانات 5 جون کو شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں صبح 10 بجے ایک ساتھ شروع ہوں گے ۔ تمام امتحانات تحریری ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابی بیاض جاری ہوں گے ۔ سنٹرس کے ذمہ دار اصحاب جو فارم امتحانات حاصل کرچکے ہیں وہ خانہ پری کے بعد 15 مئی تک داخل کردیں ۔ جون 1994 سے قائم عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ سال میں دو مرتبہ امتحانات منعقد کررہا ہے ۔ اردو تعلیم کو عام کرنے اور ابتدائی تعلیم سکھانے ایسی آسان کتاب مرتب کی گئی ہے جس میں اردو ، انگلش ، تلگو اور ہندی میں الفاظ ہیں ۔ اس کے علاوہ تعلیم کو جاری رکھنے انشاء کامیاب ہونے کے بعد راست اردو ماہر پھر اردو عالم اور اردو فاضل کر کے بی اے میں مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی ، امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے امتحانات میں ایسے طلباء وطالبات شریک امتحان ہوسکتے ہیں جنہوں نے سنٹرس کے ذریعہ تعلیم حاصل کی اور کسی وجہ سے فارم داخل نہ کرسکے ہوں تو اپنے سنٹر پر درخواست دے کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ ٹرسٹ کی مساعی سے مستقبل میں بہترین نتائج برآمد ہونے کی توقع ہے ۔ انچارج ٹرسٹ جناب محمد حبیب الرحمن سے تفصیلی معلومات کیلئے فون نمبر 9553556260 ، 24744114 ، 24744180 ، Ext-225 روزانہ دفتر سیاست پر 11 بجے دن تا 5 بجے شام ربط کریں ۔۔