حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء ، شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع آندھرا ، تلنگانہ و دیگر پڑوسی ریاستوں پر صبح 10 تا 1 بجے دن بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ توقع ہے کہ تقریبا 10 ہزار طلبہ شریک امتحان ہوں گے ۔ سنٹرز کے صدر، معتمدین ، ذمہ داروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر امیدوار کسی وجہ سے ہال ٹکٹ حاصل نہ کئے ہوں تو وہ امتحان کے وقت سے دس منٹ قبل حاضر ہوجائیں تو انہیں ہال ٹکٹ دے کر شریک امتحان کرلیا جائے ۔ کسی قسم کی دشواری پیش ہوتو ذمہ دار ٹرسٹ کے دفتر سے انچارج محمد حبیب الرحمن سے 9553556260 یا 040-24744180 Ext.225 پر ربط کریں ۔۔