عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد 7 جون (راست) عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام بہ تعاون ادارہ ادبیات اردو 14 جون کو صبح 10 تا 1 بجے دن امتحانات اردو دانی، زبان دانی، انشاء شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر ایک ساتھ شروع ہوں گے۔ 9 جون 2015 ء سے ہال ٹکٹس کی تقسیم ہوں گی۔ سنٹرس کے صدور، معتمدین ٹیچرس کے علاوہ ذمہ داروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ دفتر ٹرسٹ سے حاصل کرلیں۔ دفتر کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے انچارج سیکشن جناب محمد حبیب الرحمن سے راست فون نمبرات 9553556260 ، 24744114,Ext.225 ، 24744180 پر ربط کریں۔