حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : جناب محمد حبیب الرحمن انچارج ٹرسٹ کی اطلاع کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ، ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ حیدرآباد کے تین درجات کے امتحانات اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء 25 جنوری کو صبح 10 بجے سے شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں میں بیک وقت منعقد ہوں گے ۔ ہال ٹکٹوں کی تقسیم ہوچکی ہے تمام مراکز کے طلباء و طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اپنے اپنے سنٹر سے ہال ٹکٹ حاصل کرلیں ، ٹرسٹ کے دفتر سے سوالات و جوابی بیاض جاری ہوں گے ۔40 دن بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور ساتھ ہی اسناد بھی دئیے جائیں گے ۔ کسی بھی قسم کی فیس یا معاوضہ نہیں لیا جائے گا ۔ اردو سیکھنے والے طلبہ اگر کسی وجہ سے فارم داخل نہ کرسکے ہوں تو اپنے اپنے سنٹر پر درخواست دے کر شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9553556260 ۔ 24744180 Ext.225 پر ربط قائم کریں ۔۔