حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( راست ) : صوفی محمد عرفان احمد قادری انچارج مدرسہ کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اردو دانی ، اردو زبان دانی ، اردو انشاء کے امتحانات 25 جنوری کو نزد ریلوے بریج عیدی بازاد محمد نگر ( جاوید نگر ) میں واقع دینی مدرسہ معہد برکات العلوم عربیہ میں منعقد ہوں گے ۔ عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے کتابیں مفت دی جائیں گی اور امتحانات کی کوئی فیس نہیں ہوگی ۔ خواہش مند طلباء وطالبات کو معہد میں امتحانات کی مفت کوچنگ دی جائے گی ۔ معہد میں تمام امتحانات کے شرکت فارم اور کتابیں آچکی ہیں ۔ عامتہ المسلمین خصوصا اطراف و اکناف کے انگلش میڈیم اسکولس کے طلباء وطالبات کے سرپرست حضرات سے خواہش کی جاتی ہے کہ اس موقع سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے نونہالوں کو ضرور امتحانات میں شریک کروائیں ۔ تفصیلات کے لیے 9652978687 ۔ 8332861292 پر ربط کریں ۔۔