جنوری میں مقرر ، شہر ، اضلاع اور پڑوسی ریاستوں میں سنٹرس کا قیام
حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انچارج محمد حبیب الرحمن کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ ( ادارہ سیاست ) کے زیر اہتمام اردو دانی ، زبان دانی ، انشاء کی تعلیم کا منظم اور باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے ۔ جس کے تحت 25 جنوری 2015 بروز اتوار صبح 10 تا 1 بجے دن تحریری امتحان لیا جائے گا جس کے لیے کوئی فیس نہیں لی جائے گی ۔ اردو مادری زبان لکھنے پڑھنے کے قابل بنانے کے لیے ٹرسٹ نے جون 1994 میں اس کو آغاز کیا ۔ اس مرتبہ آنے والے امتحانات کی تیاری کے لیے نہ صرف شہر حیدرآباد و سکندرآباد اور اضلاع بلکہ پڑوسی ریاستوں میں مختلف محلوں میں مدارس اور سنٹرز پر تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے ۔ چنانچہ جناب رئیس بیگ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی ، کے اے نظامی سنٹر قرآن اسٹڈی ، علیگڑھ یو پی ، تعمیر ملت انسٹی ٹیوٹ نیا محلہ پل بنگش آزاد مارکٹ دہلی ، اور شہر کے باب العلم دینی مدرسہ نور خاں بازار ، محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی دبیر پورہ ، مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسین ؒ واقع الاوہ بی بی دبیر پورہ ، شاہین اسکول سید نگر ، مدرسہ فیض الاسلام شاہ گنج ، زینہ پرائمری اسکول عثمان پورہ مرکز ادارہ تعلیم القرآن جہاں نما ، ویسٹرن انٹرنیشنل اسکول حسینی علم ، فاطمہ اردو سنٹر باغ جہاں آراء ، مدرسہ نعمت العلوم سنتوش نگر ، مدرسہ الرحمن تعلیم القرآن الکریم پہاڑی شریف ، بزم خواتین اے سی گارڈ ، تبسم اردو سنٹر مہدی پٹنم ، مدرسہ رحمانیہ دبیر پورہ ، انجمن محبان اہل بیت بھولکپور مشیر آباد ، مدرسہ تعلیم القرآن نسواں حمال واڑی ، علی آباد ، کلپٹرک مشین ہائی اسکول قاضی پورہ ، اشرف المدارس یاقوت پورہ ، مدرسہ بنات الحرم مکہ مسجد ، مدرسہ دینیہ محمودیہ چندرائن گٹہ ، منہاج التعلیم مسجد قادریہ سید علی گوڑہ ، امام بخش میموریل ہائی اسکول رین بازار ، الخیر ٹیلرنگ سنٹر ٹولی چوکی پر کلاسیس جاری ہیں ۔ داخلے حاصل کرلیں ۔ مزید معلومات کے لیے 9290680532 ۔ 24744114 پر روزانہ صبح 11 تا 5 بجے ربط قائم کریں ۔۔