عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ

حیدرآباد 25 فروری (راست) پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے 16 رکنی کیرو پراکٹک ڈاکٹرس پروفیسر معین انصاری صدر شعبہ نیوٹریشن پالمیر یونیورسٹی اور محترمہ شاہدہ انصاری کی زیرنگرانی سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ 26 تا 28 فروری عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں صرف رجسٹرڈ مریضوں کا معائنہ کریں گے۔ جناب ظہیرالدین علی خاں چیرمین کیمپ اور ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے تمام رجسٹرڈ مریضوں سے رجسٹرڈ کارڈ اور اگر کسی کے پاس سابقہ ایکسرے ہوں وہ بھی ساتھ لائیں۔ کیرو پراکٹک ڈاکٹرس صرف رجسٹرڈ مریضوں کا ہی معائنہ اور علاج کریں گے۔