عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

حیدرآباد 25 فروری (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 8 مارچ بروز اتوار کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا۔ حجامہ حضور اکرم ﷺ کی سنت اور ایک بہترین طریقہ علاج ہے۔ آپ ﷺ نے اس علاج کو خود کروایا اور دوسروں کو کرنے کی ترغیب دی۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈی نیٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب نے ٹکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کی تشخیص اور رپورٹس کے جائزہ کے بعد حجامہ کریں گے۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے۔ ایسے مریض جو گردن درد، کمر درد، سر درد، زکام، بی پی، جلد کے امراض، عرق النساء، فالج سے متاثر اور سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں۔ حجامہ کروانے کے خواہشمند افراد اپنا نام فون نمبرات 040-65699966 ، 7097220856 پر صبح 11 تا 5 بجے دن رجسٹریشن کروائیں۔ مریض سے فی کپ 65 روپئے لئے جائیں گے۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعاون کریں گے۔

نظام کالج میں دو روزہ سمینار
حیدرآباد 25 فروری (سیاست نیوز) ڈپارٹمنٹ آف زوالوجی نظام کالج عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام یو جی سی ۔ او یو ۔ ٹی ایس سی ایچ ای کے اسپانسر کردہ دو روزہ نیشنل کانفرنس بعنوان اڈوانس ان اسکٹ ویکٹر اینڈ اپلائیڈ بیالوجی 27 اور 28 فروری کو نظام کالج میں صبح 10 بجے مقرر ہے۔ پروفیسر ٹی ایل این سوامی پرنسپل کالج ہذا اور ڈاکٹر اے وی راج شیکھر کنوینر و آرگنائزنگ سکریٹری کانفرنس نے بتایا کہ دوران کانفرنس مختلف اُمور کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں تقریباً 65 اسکالرس مختلف یونیورسٹیز اور کالج سے شرکت کرکے ریسرچ مقالے پیش کریں گے۔