عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر ادارہ سیاست سے حجامہ کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد 21 ڈسمبر (پریس نوٹ) ادارہ سیاست کی جانب سے 21 ڈسمبر کو عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین صبح 9 تا 2 بجے دن منعقد ہوا۔ اس کیمپ کی نگرانی ماہر حجامہ ڈاکٹر یُسریٰ فاطمہ نے کی۔ کیمپ سے مختلف امراض سے متاثرہ خواتین نے استفادہ کیا۔ ڈاکٹرس نے مختلف امراض جیسے تھائیرائیڈ، Synositis ، سوریاسیس، انفرٹیلیٹی، پی ای او ڈیز، عرق النساء، موٹاپا، Migrane ، جلدی امراض، ڈپریشن، شوگر وغیرہ کے مریضوں کا علاج کیا ۔ 300 سے زائد مریضوں نے کیمپ سے استفادہ کیا۔ حکیم سید غوث الدین سابق مشیر حکومت آندھراپردیش نے کیمپ کا جائزہ لیا۔ جس میں 35 سے زائد لیڈی ڈاکٹرس نے خدمات انجام دی۔ لیڈی ڈاکٹرس ڈاکٹر سعدیہ کوثر، ڈاکٹر صدیقہ، ڈاکٹر جبین، ڈاکٹر سمیہ، ڈاکٹر شاہین بانو، ڈاکٹر رفعت بیگم اور دیگر لیڈی ڈاکٹرس نے خدمات انجام دیں۔ اس کیمپ کے انتظامات مسرس ایم این بیگ، فہیم انصاری، سید خالد محی الدین اسد نے انجام دیئے۔