امریکی ڈاکٹرس ٹیم کی عنقریب آمد، رجسٹریشن کا آغاز
حیدرآباد ۔ 9 ۔ جون : ( راست ) : پالمیر یونیورسٹی امریکہ کے کیرو پراکٹک ڈاکٹرز کی 26 رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم پروفیسر معین انصاری اور ڈاکٹر شاہدہ انصاری کی زیرنگرانی جون کے تیسرے ہفتہ حیدرآباد آرہی ہے ۔ قیام حیدرآباد کے دوران کیرو پراکٹک ڈاکٹرز ادارہ سیاست اور انور چیاریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام سہ روزہ مفت کیرو پراکٹک میڈیکل کیمپ میں جو 22 تا 24 جون عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر منعقد ہوگا۔ جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست کیمپ چیرمین، ڈاکٹر سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کیمپ نے تمام کمر کے درد، گردن کے درد، کولہے کے درد، مونڈھے کے درد، گھٹنوں کے درد کے علاوہ دیگر اعصابی امراض میں مبتلاء مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔ رجسٹریشن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر 9 بجے دن سے ایک بجے دن تک دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست 11 بجے دن سے 5 بجے تک، محمدیہ یونانی میڈیکل اسٹور اینڈ کلینک روبرو پرنس ہوٹل مہدی پٹنم چوراستہ 11 بجے دن سے 8 بجے شب تک ہوگا۔ رجسٹریشن کا کوٹہ ختم ہوجانے کے بعد دوبارہ رجسٹریشن نہیں ہوگا۔ مزید معلومات کیلئے جناب ایم این بیگ سے فون نمبر 9247172645 پر ربط کریں۔