عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

ڈاکٹر عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ مریضوں کی تشخیص و علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مئی : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین 7 جون بروز اتوار کو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء مقرر ہے ۔ حجامہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے اور بہترین علاج ہے ۔ آپؐ نے خود حجامہ کروایا اور دوسروں کو ترغیب دی ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ و دیگر ڈاکٹرس کے ساتھ علاج کریں گے ۔ ایسے مریض جو کمر درد ، گردن درد ، جوڑوں کا درد ، عرق النساء ، موٹاپہ ، بی پی ، شوگر اور دیگر امراض میں مبتلا مریض بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کیلئے فون 040-65699966 ، 8125249080 ، 8297158387 پر ربط کریں ۔۔