عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ

10 مئی کو مقرر ، ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ علاج کریں گے
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ بروز اتوار 10 مئی کو عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ حجامہ رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے اور ایک بہترین علاج ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اور ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ڈاکٹرس ٹیم کے ساتھ مریضوں کی تشخیص کے بعد حجامہ کریں گے ۔ ایسے افراد جو کمر درد ، گردن درد ، جوڑوں کا درد ، موٹاپے ، تھائیرائیڈ ، بی پی ، شوگر ، بانچھ پن وغیرہ کا شکار ہوں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹرس مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔ فون نمبرات 8297158387 ۔ 65699966 ۔ 8125249080 پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔۔