حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ مفت حجامہ کیمپ برائے خواتین 8 فروری بروز اتوار صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ ماہر لیڈی ڈاکٹر ، ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنے ڈاکٹرس ٹیم کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں گے ۔ حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو جدید سہولتوں کے ساتھی فی زمانہ اپنایا جارہا ہے ۔ حضور اکرم ؐ نے اس علاج کو اپنایا تھا ۔ اس کے کوئی مضر اثرات نہیں ہے ۔ یہ ہر بیماری میں شفاء بخش ہے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو سر درد ، نزلہ زکام ، نیند کا نہ آنا ، شوگر ، تھائیرائیڈ ، بی پی ، دل کے امراض ، عرق النساء ، گردن کا درد ، جوڑوں کا درد ، موٹاپا ، بانجھ پن ، امراض جگر ، بواسیر ، فالج ، جلدی امراض ، میں مبتلا ہو ۔ وہ اپنا نام رجسٹر کروالیں ۔ مریض سے فی کپ 65 روپئے لیے جائیں گے ۔ ڈاکٹر مرض کے حساب سے کپ کا تعین کریں گے ۔ مریضوں کو اپنے سابقہ رپورٹس ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔۔