عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر بی یو ایم ایس داخلہ کوچنگ

ادارہ سیاست سے کلاسیس کاآغاز ، ماہرین تعلیم کی خدمات
حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ہمیشہ کی طرح یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کیلئے بمسیٹ کوچنگ کے صبح 7 تا 11 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر کلاسیس جاری ہیں ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر کورس نے بتایا کہ حیدرآباد کے ممتاز اساتذہ جناب اکبرالدین صدیقی موظف پرنسپل ممتاز کالج ، پروفیسر ڈاکٹر کلیم احمد جلیلی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ طبیعات نظام کالج اور ڈاکٹر میر اکبر علی ریٹائرڈ اسوسی ایٹ پروفیسر انوارالعلوم کالج کلاسس لیں گے ۔ کوچنگ کے لئے رجسٹریشن فیس ایک ہزار روپئے رکھی گئی ہے ۔ ایسے طلبا و طالبات جن کا انٹرمیڈیٹ یا ایس ایس سی میں اردو مضمون لازمی ہو اور سائنس گروپ میں 50 فیصد سے زائد نشانات حاصل کئے ہوں وہ داخلہ کے اہل ہیں۔ خواہشمند طلبا و طالبات ایس ایس سی میمو ، انٹر میمو اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹوز کے ساتھ جناب سید خالد محی الدین اسد سے راست یا فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔