عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر آج مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ

ماہر حجامہ ڈاکٹرس مریضوں کا علاج کریں گے ، مقررہ وقت پر شرکت کی خواہش
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام بروز منگل 23 ستمبر کو صبح 9 تا 2 بجے دن حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر کی نگرانی میں عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں مرد حضرات کا مفت حجامہ کیمپ منعقد ہوگا ۔ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ٹیکنیکل اسٹاف کے ساتھ مریضوں کا حجامہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو گردن درد ، جوڑوں کا درد ، کمر درد ، تھائیرائیڈ ، قوت باہ ، شوگر ، بلڈ پریشر سے متاثر ہوں وہ سنت نبیؐ کی روشنی میں حجامہ کے ذریعہ شفایاب ہوسکتے ہیں ۔ رجسٹرڈ مریضوں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر شرکت کریں ۔ مریضوں کو مرض کے مطابق فی کپ 50 روپئے فیس لی جائے گی ۔ مزید تفصیلات اور رجسٹریشن کیلئے صبح 11 تا 5 بجے شام فون 040-65699966 یا 8297158387 پر ربط کریں ۔۔