عابد علی خاں آئی ہاسپٹل پر آج خواتین کا حجامہ کیمپ

حیدرآباد ۔ 15 نومبر (راست) ادارہ سیاست کے زیراہتمام عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں 16 نومبر اتوار کو خواتین کا مفت حجامہ کیمپ مقرر ہے۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینیٹر نے کہا کہ مریض اس کیمپ سے صبح 9 تا 2 بجے دن تک استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کیمپ میں حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر یسریٰ فاطمہ اپنی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے۔ ایسے مریض جو کسی وجہ سے اپنا نام رجسٹر نہ کرائے ہو وہ صبح 9 بجے تک اپنا نام رجسٹر کروائیں۔ کیمپ کے اوقات صبح 9 تا 2 بجے تک رہیں گے۔