حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : ادارہ سیاست کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 11 جنوری 2015 بروز اتوار کو صبح 9 تا 2 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء پر مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب جنہوں نے حجامہ پر ایم ڈی کیا ہے اپنے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا علاج کریں گے ۔ حجامہ ایک قدیم طریقہ علاج ہے اور ایک سنت رسولؐ ہے ۔ حجامہ کے ذریعہ بدن انسان سے فاسد خون نکالا جاتا ہے ۔ ایسے مریض جو سر درد ، کمر درد ، شوگر ، بی پی ، جوڑوں کا درد ، جلد کے امراض ، عرق النساء ، ضعف باہ ، فالج اور دیگر امراض میں مبتلا ہوں وہ اپنا نام فون نمبر 040-65699966 ۔ 8297158387 پر صبح 9 تا 4 بجے دن رجسٹر کروالیں ۔ مریض سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔ مرض کے حساب سے کپ کا تعین کیا جائے گا ۔۔