ماہرین تعلیم کی خدمات سے استفادہ ، رجسٹریشن جاری
حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : روزنامہ سیاست کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی یونانی کورس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لیے انٹرنس ٹسٹ کی کوچنگ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ حکومت ہند کی جانب سے اس سال یونانی آیورویدک ، ہومیو پیتھک ، نیچرل کیور اور ایم بی بی ایس ، بی ڈی ایس کے لیے نیٹ کا امتحان سارے ہندوستان میں ہورہا ہے ۔ ایسے طلباء وطالبات جو انٹر میڈیٹ سائنس گروپ سے ہو وہ داخلہ کے اہل ہیں ۔ نیٹ ایمسیٹ کوچنگ کے لیے ہر روز صبح 7 تا 11 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں کوچنگ جاری ہے جس میں ماہر اساتذہ جناب اکبر الدین صدیقی ، ڈاکٹر اکبر الدین ، ڈاکٹر حکیم جلیلی کلاس لے رہے ہیں ۔ نیٹ کا امتحان انگریزی ، اردو اور دیگر زبانوں میں ہورہا ہے ۔ ایسے طلباء وطالبات کو جو نیٹ کی کوچنگ کے خواہش مند ہوں وہ ایک ہزار روپئے رجسٹریشن فیس کے ساتھ ضروری اسناد کی زیراکس کاپی معہ دو عدد فوٹوز کے ساتھ داخل کریں ۔ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے جناب خالد محی الدین اسد سے صبح 7 تا 10 بجے دن عابد علی خاں آئی ہاسپٹل میں رجوع ہوں ۔ مزید معلومات کے لیے 9391160364 پر ربط کریں ۔۔