عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے نتائج کا اعلان

حیدرآباد 7 اگست (سیاست نیوز) عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام اردو دانی، زبان دانی اور انشاء کے امتحانات منعقدہ 29 جون 2014 کے نتائج کا اعلان دفتر سیاست سے کردیا گیا ہے تمام مراکز شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے ذمہ داران سے خواہش کی جاتی ہے صبح 11 تا 5 دفتر سیاست ٹرسٹ ہذا سے اپنے اسناد حاصل کرلیں، آئندہ امتحانات جنوری 2015 میں ہوں گے جس کیلئے کتابیں اور فارمس مرکزکا نام رجسٹر کر کے حاصل کریں۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9553556260, 9290680532 پر ربط کریں ۔