عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات

حیدرآباد ۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) جناب محمد حبیب الرحمن انچارج کے بموجب عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک سے اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات 29 جنوری 2017 ء کو منعقد ہوں گے۔ حیدرآباد و سکندرآباد، اضلاع و دیگر پڑوسی ریاستوں پر جہاں سنٹرس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سنٹرس کے انچارج و ٹیچر و ذمہ دار اصحاب 10 جنوری 2017 ء تک امتحان کے فارم کی خانہ پُری کرکے ٹرسٹ کے دفتر میں روزانہ 11 تا 5 بجے جمع کرواسکتے ہیں۔ ایسے ادارے جو انگلش میڈیم چل رہے ہیں اُن سے بھی گزارش ہے کہ اردو کی ترقی کے لئے طلبہ کو قریبی سنٹر پر تعلیم دلواکر شریک امتحان کریں۔ مزید تفصیلات اور سنٹر کیلئے 9553556260 یا (Ext.225) 040-24744114 پر ربط کریں۔