حیدرآباد 29 مئی (راست) مدرسہ مدینہ ٹیلرنگ سنٹر میں عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے اردو امتحانات جیسے اردو دانی، اردو زبان دانی اور اردو انشاء کے امتحانات 5 جون کو منعقد ہوں گے۔ امتحانات میں شرکت کے لئے طلبہ و طالبات کے ہال ٹکٹس مدرسہ ہذا سے جاری کئے جارہے ہیں۔ طلبہ سے خواہش کی گئی کہ وہ اپنے اپنے ہال ٹکٹس فوری حاصل کرلیں۔ مزید تفصیلات کے لئے مدرسہ ہذا سے راست یا فون نمبر 9052393972 پر ربط کریں۔