عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے آج اردو امتحانات

صبح 10 تا ایک بجے دن مقرر ، ٹرسٹ کے خصوصی انتظامات کو قطعیت

حیدرآباد ۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) اردو دانی، زبان دانی، انشاء کے امتحانات عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ (ادارہ سیاست) کے زیراہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے اشتراک و تعاون سے شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ تلنگانہ و آندھرا، علیگڑھ، دہلی، گلبرگہ دیگر ریاستوں پر ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔ تمام مراکز کے منتظمین و ذمہ داران اور متعلقہ اصحاب کو ہال ٹکٹ و امتحانی میٹریل روانہ کردیئے گئے ہیں۔ امیدواروں سے خواہش ہیکہ اپنے اپنے مرکز پر 10 منٹ قبل حاضر ہوجائیں جبکہ اوقات صبح 10 تا ایک بجے دن مقرر ہیں۔ کمسن بچوں سے لیکر گریجویٹس تک کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے اردو سیکھ کر شریک امتحان ہونے کیلئے فارم داخل کیا۔ اسی طرح گھریلو خواتین جو اردو سے ناواقف تھیں، گھروں پر کتابیں حاصل کرکے شریک امتحان ہورہی ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی مرکز پر فارم داخل کیا چونکہ دفتر کے نمائندہ نے ہال ٹکٹوں کی تقسیم کے موقع پر ذمہ داروں سے واقفیت حاصل کی تو انہوں نے کہا کہ تمام طلبہ امتحان کی تیاری مکمل کرچکے ہیں۔ تمام مراکز کے صدر و ٹیچر اگر امتحان لینے کیلئے کچھ ضرورت ہو تو جناب محمد حبیب الرحمن انچارج سیکشن سے فون نمبر 9553556260 پر ربط کریں۔