حیدرآباد 15 مارچ (راست) ادارہ سیاست کی جانب سے آج عابد علی خان آئی ہاسپٹل میں مرد و خواتین کا حجامہ کیمپ منعقد ہوا جس میں مرد و خواتین کے منجملہ 400 مریضوں نے استفادہ کیا۔ کیمپ کوآرڈی نیٹر جناب سید غوث الدین نے بتایا کہ مرد حضرات کے لئے ڈاکٹر عبدالمجیب اور خواتین کے لئے ڈاکٹر یُسریٰ فاطمہ نے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ مریضوں کا علاج کیا۔ کیمپ میں مختلف امراض جیسے تھئیرائیڈ، امراض نسوان، شوگر، بی پی، امراض جلد، جوڑوں کا درد، موٹاپا وغیرہ کی تشخیص و علاج کیا گیا۔ ڈاکٹر یُسریٰ فاطمہ کی زیرنگرانی ڈاکٹر جبین، ڈاکٹر ہاجرہ، ڈاکٹر منیر، ڈاکٹر ثمینہ، ڈاکٹر شاہین، ڈاکٹر ممتاز، ڈاکٹر رفعت اور دوسروں نے خدمات انجام دیں۔ ڈاکٹر مجیب کی زیرنگرانی ڈاکٹر محمد مزمل، ڈاکٹر منور، ڈاکٹر فاضل، ڈاکٹر عبدالقدوس، ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر عبدالصمد، ڈاکٹر عمران، ڈاکٹر سمیع وغیرہ نے اپنی خدمات انجام دیں۔ انتظامات کی نگرانی سید خالد محی الدین اسد، ایم این بیگ اور فہیم انصاری نے کی۔